محمد بن قاسم
سے ہند و پاک بٹوارے تک قسط نمبر 20
سلطان ابراہیم
لودھی 1517 سے 1526
آفتاب عالم
دستگیر پٹیل کروشی
ضلع بلگام
کرناٹک
8105493349
سکندر لودھی
کی وفات پر اس کا بیٹا ابراہیم لودھی تخت پر بیٹھا وہ خاندان لودھی کا بادشاہ تھا وہ
بڑا ضدی اور ظالم بادشاہ تھا اس کا سلوک افغان سرداروں کے ساتھ بہت برا تھا تمام افغان
سردار دربار کے وقت کے بادشاہ کے سامنے دست بستہ بت کی طرح کھڑے رہتے تھے ۔باپ دادا
کے برعکس مزاج کا اکھڑ اور غصیلا تھا۔ امرا ناراض ہو گئے۔ بزور دبانا چاہا تو زیادہ
بگڑ گئے اور بغاوتیں کیں۔ اس کے بھائی جلال خان نے بغاوت کی اور مارا گیا۔ چچیرے بھائی
اعظم ہمایون کو شبہے کی بنا پر پکڑا۔ اس کے بیٹے فتح خان کو بھی قید میں ڈال دیا۔ ان
واقعات سے مشتعل ہو کر سب افغان باغی ہو گئے۔ خانہ جنگی میں قوت ضائع ہوئی۔ میواڑ کے
رانا سانگا کو شکست دی۔ بہادر خان بہار میں خود مختار ہو گیا۔ ابراہیم اس کی سرکوبی
نہ کر سکا۔ اسی اثنا میں رانا سانگا نے کابل سے ظہیر الدین بابر کو بلایا۔ پانی پت
کی پہلی لڑائی میں ابراہیم مارا گیا۔ اور یوں 1526ء میں ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کا
آغاز ہوا۔
1206 میں
قطب الدین ایبک نے شمالی ہندوستان میں سلطنت دہلی کی بنیاد ڈالی 1526 میں بابر نے اس
کے آخری بادشاہ ابراہیم لودھی کو شکست دے کر اس سلطنت کا خاتمہ کردیا اس عرصہ میں پانچ
خاندان سلطنت دہلی پر حکمران ہوئے اور انہوں نے ،320 سال تک حکومت کی ۔
سلاطین دہلی
کے زوال کے اسباب
افغان بادشاہ
مطلق العنان تھے اگر بادشاہ طاقتور ہوتا تو سب سلطنت کے ماتحت ہوجاتے اور حکومت دور
تک پھیل جاتی اگر بادشاہ کمزور ہوتا تو صوبےدار خود مختار ہوجاتے اور سلطنت کی وسعت
اردگرد تک ہی رہ جاتی ۔
اس زمانہ میں
ذرائع آمد و رفت اچھے نہ تھے اس لیے دور دراز علاقوں پر ضبط رکھنا آسان نہ تھا اس لئے
کمزور بادشاہوں کے عہد میں صوبےدار خودمختار ہوتے گئے
محمد تغلق
کی جاہلانہ تجاویز نے سلطنت کا شیرازہ بکھیر دیا جس سے جابجا بغاوتیں ہوئیں اور کئی
خودمختار سلطنتیں قائم ہوگی ۔
فیروز تغلق
کا تنخواہ کی بجائے جاگیریں دینے کا طریقہ ایک بڑی سیاسی غلطی تھی اس سے جاگیرداروں
کے لئے بغاوت کرنا آسان ہوگیا اور مرکزی حکومت کمزور ہو گئی ۔
تیمور کے حملہ
نے سلطنت دہلی کو زبردست نقصان پہنچایا ۔
مغلوں کے درپے
حملوں نے بھی سلطنت دہلی کو کمزور کردیا ۔
سلاطین دہلی
سرد ملکوں سے آئے تھے اس لئے شروع میں بڑے بہادر اور جفاکش تھے مگر ہندوستان کی گرم
آب و ہوا نے انہیں اور سست بنا دیا تھا ۔ یہی
وجہ تھی کہ جب شمال سے مغل حملہ آور ہوئے تو ان کا مقابلہ نہ کرسکے ۔
ابراہیم لودھی
بڑا مغرور اور ظالم بادشاہ تھا تمام اُمرا اس کی سخت گیری سے ناراض تھے چنانچہ بابر
نے ہندوستان پر حملہ کیا اور ابراہیم کو شکست دے کر سلاطین دہلی کا خاتمہ کر دیا ۔
No comments:
Post a Comment