طالب علموں کی پسند عزیز بلگامی
(آفتاب
عالمؔ شاہ نوری کروشی بلگام ۹؍دسمبر،۲۰۲۳ء
درس و تدریس کے میدان میں ہر وقت نت نئی تبدیلیاں
رُونماہوتی رہتی ہیں۔ کبھی تعلیمی نصاب کو موقع و محل اور ضرورت کے اعتبار سے بدلا
جاتا ہے اور کبھی نیے تعلیمی دِلچسپی کے اُمور کو نصاب میں داخل کیا جاتا ہے جو طلباء
کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ اس بار حکومت کرناٹک کے تعلیمی شعبے نے پی یو سی جونیئر کالج
کے سالانہ سوالوں کے پرچے میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ جہاں طلباء ہر بار سالانہ امتحان
میں سو 100مارکس کا پرچہ لکھا کرتے تھے، اِمسال سے 80 مارکس کا پرچہ لکھیں گے۔ بقیہ
20 مارکس میں سے 10 مارکس پروجیکٹ اسائنمنٹ ورک کے لیے اور 10 مارکس ٹیسٹ اور ششمائی
امتحان میں طلباء کے حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ 10 مارکس کے پروجیکٹ
اسائنمنٹ کے تعلق سے حکومتِ کرناٹک بنگلورو کے تعلیمی شعبے نے بطور نمونہ اردو کے چند
سوالات بھیجے تھے، جن میں سے ایک سوال کا انتخاب کر کے بچوں کو اسائنمنٹ لکھنا ہوتا
تھا۔ چکوڑی تعلیمی ضلع کے اُردو شعبے کے اِنچارج محترم یوسف خان پٹھان صاحب اور مرارجی
دیسائی گرلز کالج چکوڑی کے مہمان اُردو لیکچرارجناب آفتاب عالم دستگیر پٹیل شاہ نوری
صاحب نے اس پر بحث کر کے چند سوالات کو اپنے تعلیمی ضلع کے لیے چن لیا۔ جسے جناب آفتاب
عالم دستگیر پٹیل شاہ نوری نے اپنے طور پر سوالات کے ساتھ جوابات کو نوٹس کی شکل میں
بنایا اور اس کی کا پی ڈی ایف
PDF بنا کر چکوڑی اور بلگام تعلیمی ضلع میں عام کر دیا۔ اسے
اتفاق کہیں یا طلبہ کی عالمی شہرت یافتہ شاعر عزیز بلگامی سے محبت… اکثر و بیشتر طلباء
نے محترم جناب عزیز بلگامی صاحب کے انٹرویو کے سوال کا انتخاب کیا اور انہی پر اسائنمنٹ
لکھا۔
محترم عزیز بلگامی صاحب ہماری ریاست ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر مشہور و معروف شاعر ہیں۔ ان کے بغیر جدید شاعری کا تذکرہ ادھورا ہے ۔ یوں تو پی یو سی کے نصاب میں محترم جناب عزیز بلگامی صاحب کا کلام شامل ہے اس کے علاوہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں بھی ان کے کلام کو بطور نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔ہمارا گمان تھا کہ صرف چکوڑی اور بلگام کے تعلیمی ضلع کے طلباء و طالبات ہی نے محترم عزیز بلگامی صاحب کا انٹرویو بطور اسائنمنٹ لکھا ہے، مگر تحقیق پر معلوم ہوا کہ کرناٹک کے طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے عزیز بلگامی صاحب پر اسائنمنٹ لکھ کر اپنی محبتوں کا ثبوت دیا ہے۔
آفتاب عالمؔ دستگیر پٹیل (شاہ نوری کروشی)
مرار جی دیسائی گرلز کالج مہمان اردو لیکچرار
چکوڑی بلگام کرناٹک
8105493349
بیشک عزیز بلگامی جی کی بیشمار خدمات اور کاوشیں ہیں
ReplyDelete